۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا سیدحسن نصر اللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار

حوزہ / صدر وفاق المدارس الشیعہ نے کہا: شہید قدس کا خلا پورا نہیں کیا جا سکے گا، عالم اسلام ایک عظیم مجاہد عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ حسن نصر اللہ کی شہادت بڑا نقصان ہے لیکن فلسطین کی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین سیدحسن نصر اللہ رحمة اللہ علیہ کی اسرائیل کے حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار اور امریکی سرپرستی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قدس کا خلا پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا: عالم اسلام ایک مجاہد عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ ہم رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای، حزب اللہ کے کارکنان و رہنما اور شہید مقاومت کے خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اپنے جد امجد حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہادت کے درجے پر فائز ہوئے ہیں۔ان شاءاللہ شہید کا خون بیت المقدس کی آزادی کا موجب بنے گا ۔

کوئی شک نہیں کہ قاسم سلیمانی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے واقعہ کے بعد تحریک ازادی قدس کو حسن نصر اللہ کی شہادت سے ایک بڑا نقصان ہوا ہے ۔ لیکن فلسطین کی آزادی کی تحریک رکے گی نہیں ۔ ہم دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مجاہدین فلسطین کوجلد آزادی کی خوشخبری ملے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .